تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی موٹر سائکل،نقدی اور قیمتی سامان سے محروم۔

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی موٹر سائکل،نقدی اور قیمتی سامان سے محروم۔کھنڈرات نما ہیڈ بلوکی روڈ ڈاکووں کے لیے جنت۔ڈکیتیاں روز کا معمول بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کا رہائشی شبیر حسین اپنی ہونڈا 125رجسٹریشن نمبر KSB-1144 ُپر کھنڈرات نما ہیڈ بلوکی روڈ پر آہستہ آہستہ چا رہا تھا کہ جب وہ بھائی پھیرو کی نواحی نجی فیکٹری کے قریب پہنچا تو اسے وہاں کھڑے چار مسلح نامعلوم ڈاکووں نے گن پوائینٹ روک لیا اور اس سے 20000/ روپیہ نقدی،قیمتی موبائیل مالیتی 25000/ اور لاکھوں روپے کی موٹر سائکل چھین لی اور اسی موٹر سائکل پر سوار ہوکر فرار ہو گئے۔یہ امر قابل زکر ہے کہ سالہا سال سے کھنڈرات بنی ہیڈ بلوکی روڈ پر ٹریفک سست رفتار ہونے کی وجہ سے ڈاکووں کے لیے جنت بن چکی ہے اور اس سڑک پر ڈاکو سست رفتار گاڑیوں کو روزانہ لوٹ لیتے ہیں۔چوری کی دوسری واردات میں نواحی گاوں نتھے جاگیر کے دوکاندار اکبر کی دوکان کے تالے توڑ کر ملزم گلے سے 45000/ نقدی اور دوکان سے پندرہ ہزار کی سگرٹ،چینی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے۔تھانہ بھائی پھیرو میں دونوں مقدمات درج۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button