پاکستانتازہ ترین

وفاقی حکومت کا 20 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 20دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے متوقع اعلان کے بعد حکمت عملی بنائی جائےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے فیصلوں پر تمام اتحادیوں سے مل کر اجتماعی حکمت عملی بنائی جائے گی، عمران خان کے فیصلوں کے ملک پر پڑنے والے اثرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 16 دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن عمران خان کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button