پاکستانتازہ ترین

ریکوڈک منصوبے کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوگئے

اسلام آباد(پاک نیوز)ریکوڈک منصوبے کے تاریخی معاہدے پر لندن میں دستخط ہوگئے ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کےمطابق ریکوڈک پاکستان کی تاریخ میں بیرونی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ترجمان کے مطابق ریکوڈک معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر زکی سرمایہ کاری ہوگی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کا جرمانہ بھی غیر موثر ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button