پاکستانتازہ ترین

سانحہ مشرقی پاکستان کو رونما ہوئے51 برس بیت گئے

لاہور(ڈیسک نیوز)سانحہ مشرقی پاکستان کو رونما ہوئے 51برس بیت چکے ہیں مگر محب وطن پاکستان بھولے ہیں نہ ہی اقتدار ومفاد پرست طبقوں نے سبق حاصل کیا ہے اور نہ ہی ہمارے حکمرانوں نے عبرت حاصل کی ہے۔16دسمبر 1971 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس کے اوراق پاکستانیوں کیلئے درد ناک الفاظ بنگالی بھائیوں ،مظلوم ومعصوم بچوں ، بوڑھوں ،خواتین او ر ان نوجوان عورتوں کی آہوں سسکیوں سے بھرے ہوئے ہیں جنہیں بھارت کی بدنام زمانہ دہشت گردخفیہ ایجنسی ”را “ کی تیار کردہ” مکتی با ہنی “ تنظیم کے سفاک گوریلوں نے مظالم کا نشانہ بنا یا۔پاک فوج کی وردیاں زیب ِتن کرکے بنگالی خواتین کی عصمتیں تار تار کیں۔ جس کی وجہ سے بنگالی قوم میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف نفرت پیداہوئی اور وہ مغربی پاکستان اور پاک فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button