تازہ ترینکھیل

پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں ہوں گے، نجم سیٹھی کا اعلان

کراچی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی  منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں اور ایسوسی ایشنز ختم کر دی گئی ہیں ، لیکن جس کے جو بھی معاہدے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔  منیجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلا اجلاس ہمارا آج ہوا،کل دوبارہ اجلاس ہو گا،ایجنڈا بہت طویل تھا،پوری کوشش ہو گی کہ جلد پشاور کرکٹ لے کر جائیں،اب ہم کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے سب سے بات ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا پی ایس ایل 8 کے میچز کوئٹہ میں بھی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک ڈیڑھ ماہ میں کام مکمل کریں گے جس کے بعد پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز بگٹی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ مکمل ہو گا،باقی ڈومیسٹک کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں لیکن سب معاہدے مکمل کیے جائیں گے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button