پاکستانتازہ ترین

گورنر خیبرپختونوا نے وزیر اعلیٰ کو لال جھنڈی دکھا دی

پشاور(پاک نیوز)ہیلی کاپٹرنہ دینے کا معاملہ ،گورنر اور خیبرپختونخوا حکومت آمنے سامنے  آگئے،اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ہیلی کاپٹرنہ دینے کے معاملے پر صوبائی حکومت اور گورنر غلام علی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے،دورے کیلئے ہیلی کاپٹر نہ دینے پر گورنرکا ہیلی کاپٹرکو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا اعلان  کیا ہے۔گورنر غلام علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں نہیں اتر سکے گا، وزیراعلی نٰے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنادیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کے لیے  وزیراعلی اپنے گھر میں بندوبست کریں ، حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈ نگ کی اجازت ہوگی ۔گورنر غلام علی نے صوبائی حکومت سے تین بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن انکار کیا گیا۔خیال رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button