بین الاقوامیتازہ ترین

شمالی کوریا کا 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ(ڈیسک نیوز)شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان کے مطابق ہفتے کی صبح 8 بجے کے قریب شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے مشرقی سمندر کی جانب تین میزائل فائر کیے گئے۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے بعد انہوں نے اپنے سرحدی علاقوں کی نگرانی کے انداز کو بڑھا دیا ہے اور امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button