پاکستانتازہ ترین

روہڑی کے قریب پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

روہڑی(پاک نیوز)روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا، ریل کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والا اپ ٹریک بلاک ہوگیا، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی جس کی وجہ سے اپ ریلوے لائن بلاک ہوگئی۔حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث تیزگام، فرید ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تھا، تاہم حادثے کا شکار پاک بزنس ایکسپریس کو متبادل بوگی لگا کر لاہور  روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button