تازہ ترینکھیل

پاکستان اے نے پہلے ون ڈے میں افغانستان کو شکست دیدی

umer akmalلاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان اے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ افغانستان کی ٹیم ذوالفقار بابر، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت 38.5 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں  سردارسکند ر‘ فاروق حیدر،سردارخالد ابراہیم اورعبدالرشید ترابی کاصدراوروزیراعظم کےعشائیے کا بائیکاٹ

افغانستان کی ٹیم ذوالفقار بابر، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت 38.5 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

محمد شہزاد 33 اور جاوید احمد 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کریم صادق 14 ، کپتان نوروز مینگل صفر، اصغر سٹانکزئی 6 ، محمد پاک 6 ، رحمت شاہ 5 ، گلبدین نائب 11 ، حمزہ ہوتک 12 اور دولت زدران 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان اے کی جانب سے ذوالفقار بابر، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے بالترتیب تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان اے نے ہدف 16.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عمر اکمل نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، خرم منظور نے 41 اور شان مسعود نے (ناٹ آؤٹ) 29 رنز بنائے۔ عمر امین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ دولت زدران اور عزت اللہ دولتزئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ وہاب ریاض کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت نے لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے انوکھامنصوبہ تیار کرلیا

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker