تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: بارکے ممبران کی وکلاء گردی خبریں لگانے کی رنجش پرسینئرصحافی پرتشدد ،کیمرہ توڑدیا

downloadڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ بار کے ممبران کی وکلاء گردی خبریں لگانے کی رنجش پر سینئر صحافی پر تشدد ،کیمرہ توڑ دیا،گالیاں اور قتل کی دھمکیاں ۔تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سینئر صحافی اور صدر جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان تحصیل ڈسکہ ڈاکٹر امین رضا جوڈیشل کمپلیکس میں صحافتی فرائض انجام دے رہے تھے کہ شیخ ثاقب حمید ایڈووکیٹ اپنی موٹر بائیک پر آیا اور ڈاکٹر امین رضا کو ٹکرمار کر نیچے گرادیا اور پھر نیچے اتر کر تھپڑوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کردیا کہ تم میرے خلاف خبریں لگواتے ہو میں تمہیں جان سے مار دوں گا اسی دوران پانچ دیگر نامعلوم وکیل بھی آگئے اور انہوں نے بھی آتے ہی صحافی پر تشدد شروع کردیا جس سے صحافی ڈاکٹر امین رضا ادھ موا ہوکر زمین پر گرگیا اوراس کا کیمرہ بھی ٹوٹ گیاجبکہ غنڈہ گرد وکیل موقع سے فرار ہوگئے بعدازاں تھانہ سٹی میں وکلاء کے خلاف درخواست دائر کردی گئی پولیس مصروف تفتیش ہے علاوہ ازیں پریس کلب ڈسکہ کے چیئرمین خواجہ عاطف رضا کی زیر صدارت اجلاس میں وکلاء گردی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ڈسکہ بار کی تقریبات کا بائیکاٹ اور کوریج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: دوہرے قتل کے ملزم سے آلہ قتل برآمد جبکہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال پانچ افراد کاگھر میں گھس کر لڑکیوں پر تشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker