پاکستانتازہ ترین

بارشوں کا زور ٹوٹتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ

imagesکراچی(نامہ نگار) مون سون بارشوں کا زور ٹوٹتے ہی گرمی سر چڑھ کو بولنے لگی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ تر شہروں میں دو روز تک گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی، تاہم شمال مشرقی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ راولاکوٹ میں سب سے زیادہ چھیاسٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جہاں بارش ہوئی وہیں کئی شہروں میں گرمی بھی زوروں پر رہی۔ سب سے زیادہ گرمی شہید بے نظیرآباد، سکھر اور رحیم یارخان میں پڑی جہاں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شمال مشرقی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ آئندہ دو روز تک ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  انسانی حقوق سے محروم ، ماہی گیر !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker