تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:پیرعبداللہ شاہ، محلہ پراچگان ،محلہ سکندرخان شہید اورشینوخیل کےعوام کےلیے کھلی کچہری

downloadکوہاٹ(نامہ نگار) کوہاٹ کے عوام کی تکالیف کا ازالہ کرنے کے لیے پیر عبداللہ شاہ کی مسجد میں جلیل محمد اور تفسیر ٹھیکیدار نے کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔جس میں محلہ پراچگان ، محلہ سکندر خان شہیداور شینو خیل کی عوام بھی شامل تھی۔ کھلی کچہری میں ایم این اے کوہاٹ شہریار خان آفریدی، کمشنر کوہاٹ سید جمال الدین شاہ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ سعادت حسن ، چیف میونسپل آفیسر محمد شعیب ، اسسٹنٹ کمشنر ساجد خان اورواپڈا کے اعلی افسران شامل تھے۔کھلی کچہری کے شروع ہوتے ہی عوام نے اپنے مسائل کے انبار لگا دیے لیکن کوہاٹ کے پرانے مسئلے آج بھی سر فہرست رہے یعنی بجلی اور پانی۔ اس کے علاوہ نکاس آب اور کوڑا کرکٹ کے مسئلے بھی سامنے آئے۔ کمشنر کوہاٹ نے پندرہ دن کا وقت لے کر عوام کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔آخر میں ایم این اے شہریار آفریدی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پورے خیبر پختونخوا کے لیے دو کھرب روپے کی منظوری کی ہے ویسے کوہاٹ کی خدمت کرنے میں بھی میں مصروف ہوں اور کوہاٹ کے لیے انرجی سیکٹر م میں کام کروانے کی کوششیں کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button