تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پشاورروڈ غیر قانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن

downloadراولپنڈی ( رحیم نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈراہیورز، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے اور مری روڈ پر ڈبل پارکنگ کرنے، راجہ بازار، مال روڈ اور پشاور روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کر کے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 378 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چلان کر کے 1لاکھ 51 ہزار 5 سو روپے جرمانہ جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر 55 گاڑیاں اور موٹر سائیکل راولپنڈی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں، اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر سید اشتیاق حسین شاہ نے بتایا کہ مری روڈ، راجہ بازار، مال روڈ اور پشاور روڈ پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے جبکہ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button