تازہ ترینعلاقائی

لاہورریجن میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے3دن کیلئے کھلیں گے

cngلاہور(نمائندہ خصوصی) لاہورمیں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا شیڈول عین وقت پر تبدیل کر دیا گیا،اب کہاجارہاہے کہ لاہورریجن میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ سے3دن کیلئے کھلیں گے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی نے تقریباً2ماہ سے لاہور میں سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی معطل کر رکھی ہے،سوئی گیس حکام کاکہناہے کہ گھریلو صارفین پہلی ترجیح ہیں،جنہیں گیس کی فراہمی یقینی بنانیکیلئیسی این جی اسٹیشنزبندکئے گئے ہیں،ان حکام نے تقریباً2ماہ کی بندش کے بعدبدھ سے2دن کیلئے سی این جی اسٹیشنزکھولنے کااعلان کیاتھاتاہم آج عین وقت پر شیڈول بدل دیاگیااوربتایاگیاکہ لاہور ریجن میں جمعہ کی صبح6بجے سے3دن کیلئے سی این جی اسٹیشنزکھولے جائیں گے۔صارفین 2ماہ سے مسلسل سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے پریشان تو تھے ہی،اب وہ بار بار شیڈول کے بدلے جانے سے مزید خوار ہونے پر بھی مجبور ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  مار گئی مہنگائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker