تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم اپنی حفاظت کرناخوب اچھی طرح جانتے ہیں، میاں منیر

munir okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی میاں محمدمنیرنے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف طاقت کااستعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے مسلم لیگ ن کے حکمران ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے ہم اپنا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا میاں محمد منیر نے کہا کہ پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف ہے لیکن اگر ہماری امن پسند پالیسی کو کمزوری سمجھ کر جارحیت کی گئی تو پھر کسی قسم کی مصلحت یا لچک کی بجائے اس کو طاقت سے روکا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکمران ملک وقوم کے تحفظ واستحکام کی خاطر کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم اپنی حفاظت کرنا خوب اچھی طرح جانتے ہیں میاں محمد منیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کو درپیش مسائل خواہ وہ بیرونی ہوں یا اندرونی ان تمام کو حل کرنے اور خطرات سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اس کیلئے کسی غیر سے کوئی ڈکٹیشن یا ہدایات لینے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے پاکستان کے عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں متحداور شانہ بشانہ چلنے کو ہمہ وقت تیار ہیں #

یہ بھی پڑھیں  دفاع پاکستان کونسل کا سربراہ اجلاس کل منصورہ میں ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker