تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سربلند کیمپس میں منعقد

downloadڈسکہ(نا مہ نگا ر)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سربلند کیمپس میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلز کے ناظمین اور ورکرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی جبکہ منہاج القرآن وکلاء ونگ، ویمن ونگ، یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ منہاج القرآن کے قائم مقام صدر اللہ رکھا قادری نے کہا کہ جس طرح 23دسمبر کاجلسہ اور لانگ مارچ کوکامیاب کر کے دنیائے سیاست کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا اسی طرح 15فروری کے گوجرانوالہ میں ہونے والے عوامی مارچ جلسہ میں بھی عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہوگا جو پاکستانی سیاست کا رخ موڑ دے گا ۔اسلئے امریکہ کے اشاروں پر ناچنے والے کرپٹ سیاستدان اپنا بوریابستر لپیٹ لیں۔سابق ناظم صفدر علی بٹ نے کہا کہ 15فروری کے جلسہ کو کامیاب کرانے کیلئے تحصیل بھر کی 29یونین کونسلوں کوپانچ سیکٹر میں تقسیم کردیا گیا ہے جن کی ذمہ داری عرفان منڈ، ڈاکٹر وارث ،حاجی ظہور احمد، علامہ ظہیر کو سونپ دی گئی ہے اور انشاء اللہ ڈسکہ سے 300گاڑیوں کا قافلہ جلسہ میں شرکت کرے گا

یہ بھی پڑھیں  کوئی آرمحسوس نہیں کرتا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی،ظفرشاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker