تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:شیر شاہ سوری روڈ بلوکی کے مقام پر دریا کا منظر پیش کرنے لگی

downloadپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سرائے مغل ۔شیر شاہ سوری روڈ بلوکی کے مقام پر دریا کا منظر پیش کرنے لگی ۔لوگوں اور ٹریفک کا گزرنا محال ۔نواحی گاؤں بلوکی سے گذرنے والی شیر شاہ سوری روڈ پر بارش کے پانی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور سڑک دریا کا منظر پیش کر رہی ہے۔گاؤں اورمسافروں کے لیے وبال جان بن چکی ہے،پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ مگر مقامی حکومت نے تاحال اس مسئلہ پر توجہ نہ دی ہے۔جس کی وجہ سے علاقہ کی عوام کو بڑے شہروں میں آنے جانے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر اس کو فوری طور پر مرمت نہ کیا گیا تو درجنوں دیہات کا بڑے شہروں سے رابطہ منقطع ہونے کا اندیشہ ہے ڈی سی اوقصور سے اہلیان علاقہ اور سماجی رہنما رحکیم محمد بوٹا،رفاقت علی چوہدری نے اپیل کی ہے کہ بلوکی کے مقام پر شیر شاہ سوری روڑ کو فوری مرمت کر کے دریائی منظر کو ختم کیا اور آمدورفت کا ذریعہ آسان بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!