تازہ ترینعلاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ قصور کی جھلکیاں۔

shahbazقصور (حافظ جاویدالرحمن سے )   * خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بالآخر آج قصور پہنچ ہی گئے۔ وہ دو روز سے اپنا دورہ کینسل کر رہے تھے
*معروف صحافی جاوید چوہدری بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے ساتھ آئے ۔
*خادم اعلیٰ پنجاب کا استقبال رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر، ملک رشید احمد خاں، اراکین صوبائی اسمبلی ، حاجی نعیم صفدر انصاری، یعقوب ندیم سیٹھی ، ڈی سی او قصور ، ڈی پی او و دیگر اہم شخصیات نے کیا
*استقبال کے لئے آنے والے سابق رکن اسمبلی چوہدری احسن خاں کو دیکھتے ہی وزیر اعلیٰ آگ بگولہ ہوگئے ، آپ الیکشن کیسے ہارے ؟؟ اب محنت کریں ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈانٹ پلا دی
*سخت سکیورٹی کے حصار میں خادم اعلیٰ پنجاب کو تلوار پوسٹ پر لگے ریلیف کیمپ میں لایا گیا جہاں ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری نے انہیں بریفنگ دی ،
*بریفنگ کے دوران بیٹھنے کے لئے کرسیاں کم تھیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ احسن رضا خاں شکست خوردہ ایم پی اے مگر آج اسے یہاں پر کرسی لگاکر دی جائے
*وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید کارکردگی بہتر بنانے اور شہریوں کو ریلیف دینے کا حکم دیا ۔
*وزیرا علیٰ پنجاب کی بریفنگ کے دوران متاثرین کو پولیس نے علیحدہ روکے رکھا جس پر میڈیا کے کیمرے ان پر پڑے تو انہیں نے نعرے بازی شروع کردی
*وزیر اعلیٰ پنجاب محکمہ صحت کی جانب سے قائم کیے جانیوالے میڈیکل کیمپ میں گئے اور وہاں پر موجود مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ بہترین کارکردگی پر ای ڈی او ہیلتھ کو شاباش
*وزیر اعلیٰ پنجاب شہریوں میں گھل مل گئے ، ان کے مسائل دریافت کرتے رہے
*قصور پولیس نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے تاہم صحافیوں ، سیاستدانوں کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں سے آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
*وزیر اعلیٰ پنجاب جب اپنی گاڑی پر جانے لگے تو ایم این اے شیخ وسیم اختر اور ملک رشید احمد نے گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کی تو گاڑی اندر سے لاک کروادی گئی
*وزیر اعلیٰ پنجاب واپسی پر ہیلی کاپٹر کے قریب پہنچ کر نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!