پاکستانتازہ ترین

صدر زرداری ایوان صدر میں آج الوداعی عشائیہ دیں گے

zardariاسلام آباد(بیوروچیف )صدر آصف علی زرداری آج ایوان صدر میں الوداعی عشائیہ دیں گے جس میں وزیراعظم نوازشریف بھی شرکت کریں گے۔ بطور صدر مملکت غیر ملکی سفارت کاروں کے اعزاز میں صدر آصف علی زرداری کا یہ آخری عشائیہ ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف کو بھی شرکت کی دعوت بھجوائی گئی تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔ عشائیہ کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کی ون ٹو ون ملاقات بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker