پاکستانتازہ ترین

کورنگی نمبر5 میں پاک فوج کے ٹرک کے قریب دھماکہ ،پاک فوج کے دس جوان اور پانچ شہری زخمی

dhamaka کراچی(ڈیسک رپورٹر)کورنگی نمبر 5 رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے باہر دھماکا ہوگیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور10 فوجی جوانوں سمیت متعدد رینجرز اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ حلقہ این اے 254 کے پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی انجام دینے کے بعد رینجرز اہلکارا ور فوجی جوان واپس رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچ رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ زخمی اہلکاروں کو انڈس ہسپتال اور جناح ہسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کے بارے میں اب تک اندازہ نہیں لگایا جا سکا تاہم دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز لانڈھی اور قائد آباد کے علاقوں تک سنی گئی، دھماکے کے بعد لانڈھی، کورنگی، قائد آباد اور آس پاس کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔

یہ بھی پڑھیں  محمد عرفان سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker