پاکستانتازہ ترین

لاہور، مال روڈ پر تحریک انصاف کا احتجاج، متعدد گرفتار

Lahore-PTI-camp_8-24-2013_115096_lلاہور(نامہ نگار پاک نیوز ) تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے قریب مال روڈ پر احتجاج کیا جس پر پولیس احتجاجی مظاہرین پرٹوٹ پڑی اور متعدد افراد کو گرفتارلیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید، عندلیب عباس، مہر واجد اور دیگر شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر احتجاج کی اجازت نہیں، مظاہرین نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ ادھر اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، گرفتار کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج شدت اختیار کر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!