پاکستانتازہ ترین

جسٹس رحمت جعفری کومیں نے نوازشریف کوسزائے موت کے فیصلہ دینے سے روکا،زرداری

zardariاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ مشرف طیارہ سازش کیس میں پرویز مشرف نواز شریف کو سزائےموت دلوانے کا فیصلہ کرچکے تھے لیکن انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رحمت جعفری کو میں نے پیغام بھجوایا کہ کسی صورت سزائے موت جیسا فیصلہ نہ کریں۔ صدرآصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے میری طرف سے اپنے بھائی عباس شریف کی وفات پر تعزیت کیلئے ملاقات کی خواہش قبول نہیں کی حالانکہ میں وہی شخص ہوں جس نے انہیں پھانسی سے بچایا۔ صدر زرداری نے کہاکہ پرویز مشرف، نوازشریف کوسزا دلوانے کا فیصلہ کر چکے تھے اور وہ اس کیلیے فوج کا پلیٹ فارم استعمال کررہے تھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے جسٹس رحمت جعفری پر دباؤ دال رکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں نواز شریف سے میری دوستی ہو چکی تھی، عدالت میں پیشی پربھی ان سے ملاقات ہوجاتی تھی، میں توجیل میں بیٹھ کر بھی اگر کچھ کہہ دیتاکہ ایسا ہوگا تو وہ ہوتاتھا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:محکمہ ایکسائز کی کاروائی 60 سے زائد گاڑیاں چالان 8 لاکھ ٹیکس کی وصولی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker