تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: دو مختلف واقعات میں چار مسلح افراد نے ایک شخص کو زخمی کردیا اور فائرنگ کی

daskaڈسکہ(نامہ نگار)دو مختلف واقعات میں چار مسلح افراد نے ایک شخص کو زخمی کردیا اور فائرنگ کی تفصیل کے مطابق موضع جنڈو ساہی کے رہائشی غلام رسول کی عدیل وغیرہ سے فون پر تلخ کلامی ہو ئی گذشتہ ملزمان عدیل ،عمران اور آصف مسلح زبردستی گھر میں داخل ہو ئی اور مدعی کے بیٹے احسان اللہ کو خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا اہل محلہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے جبکہ دوسرے واقعہ میں موضع وڈالہ سندھواں کا رہائشی محمد عرفان اپنے بھائیوں سلمان اور محمد شہباز کے ہمراہ موجود تھا کہ ملزم اسد افتخار آیا اور پیسوں کا مطالبہ کیا ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ملزم نے پسٹل کا فائر کیا جس سے وہ خوش قسمتی سے بچ گیا مدعی کے بھائی محمد شہبازنے ملزم کو پکڑ کر اس سے پسٹل9MMچھین کر پولیس کے حوالے کر دیا تھانہ بمبانوالہ اور ستراہ پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود ڈسٹرکٹ اسپتال میں نئی سٹی سکین کی مشین نہ آسکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker