پاکستانتازہ ترین

لاہور:تحریک انصاف نے مال روڈ پردھرنا ختم کردیا، پیرسے دوبارہ احتجاج کااعلان

downloadلاہور (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں انتخابی دھاندلی کے خلاف مال روڈ پر دیا جانے والا دھرنا ختم کردیا ، اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ دھرنا ملتوی کیا گیا ہے، پیر سے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے۔ انتخابی دھاندلی کے خلاف لاہور میں تحریک انصاف کی جانب سے آج مال روڈ پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا، کیمپ اکھاڑ دیا گیا، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور صوبائی صدر اعجاز چوہدری سمیت 20 سے زائد رہنماوٴں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے حکم پر رہا کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان دوبارہ مال روڈ پر جمع ہوگئے اور پھر سے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ دھرنا پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کیا گیا ہے، انتخابی دھاندلی کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button