تازہ ترینعلاقائی

پشین:غریب خاندان کے چھ بچے خطرناک بیماری کا شکار

pashinپشین(عتیق اللہ)پشین میں ایک ہی غریب خاندان کے چھ بچے خطرناک بیماری کا شکار،بیمار بچوں کے والد نے مایوسی کے باعث خودکشی کااعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق پشین کے قریبی علاقے کلی پتاو بیانزئی میں رہائش پذیر نظرمحمد کے چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ بچے پیدائش کے فوراً بعد ایسے خطرناک بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں جسکا علاج ناممکن تو نہیں لیکن نظرمحمد اسکی استطاعت نہیں رکھتا لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث بچوں کی اس خطرناک بیماری میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے بیمار بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری سے اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا انکا علاج کروائیں وہ اس سلسلے میں حکومتی عدم توجہی کا رونا رورہے ہیں انکا کہنا تھا کہ انہوں اپنے بیمار بچوں کے علاج کی خاطر اپنا مکان کوڑیوں کے دام فروخت کردیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے چار بیماربچے گل جمعہ تبسم عرفان اور صفوان خان اور میری بھتیجی لیلو و بھتیجا شعیب جان اس خطرناک بیماری کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی بیماربچوں کی بیماری پر قابو پانے کیلئے ڈاکٹروں کے مشورے پرایک لاکھ بیس ہزار روپے پر بوٹ لی لیکن اسکے باوجود بھی میرے بچے اس خطرناک بیماری میں تاحال مبتلا ہے پچھلے چودہ سالوں سے ڈاکٹروں سے علاج کرواکر تھگ گئے لیکن کسی ڈاکٹر نے بیماری کا نہیں بتایا کہ یہ کونسی بیماری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مخیر ادارے و حضرات مجھے مایوسی کے دلدل سے باہر نکال کر میری امداد کریں

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل میں ابلتے گٹروں اورگندگی کے ڈھیروں نے محلہ شریف خیل اورسالار کے مکینوں کا جینا حرام کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker