پاکستانتازہ ترین

مذاکرات سے پہلے طالبان کے ہتھیار ڈالنے کی شرط نہیں لگائی،وزیرِ داخلہ

nisar ali khanاسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار کہتے ہیں طالبان کو مذاکرات سے پہلے ہتھیار ڈالنے کی شرط نہیں لگائی، پہلے ہی دونوں طرف سے شرائط آنا شروع ہو جائیں تو مذاکرات نہیں ہو سکیں گے، انھوں نے یہ باتیں جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات سے پہلے ہتھیار ڈالنے کی شرط نہیں لگائی، پہلے ہی دونوں طرف سے شرائط آنا شروع ہو جائیں تو مذاکرات نہیں ہو سکیں گے۔اس سوال پر کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں آیا،چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملی جلی باتیں ہورہی ہیں، فی الحال منفی باتوں کو زیادہ اجاگر نہیں کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تیرہ سال بہت تباہی مچ چکی،اگر ہم حساب کتاب میں ہی الجھے رہے تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:مہندی کی رسم میں گھس کربدتمیزی کرنیوالےکانسٹیبل کوDSPنےمعطل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker