تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:اغیار کی نقالی کرنے والے دنیا و آخرت میں رسوا ہوں گے،مسزروبینہ شکیل

daskaڈسکہ( نامہ نگار )اغیار کی نقالی کرنے والے دنیا و آخرت میں رسوا ہوں گے اسلام نے نہ صرف عورتوں کوعفت و عصمت کی حفاظت کا حکم دیا ہے بلکہ مردوں کو بھی شرم و حیا کا پیکر بننے کی ہدایت کی ہے نقالی کرکے اغیار کی تقلید کرنے والی قومیں نشان عبرت بنا دی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار معروف ماہر تعلیم مسز روبینہ شکیل نے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم حیا کے موقع پر ایک مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آج میڈیا وار کا شکار ہمارے نوجوان دینی تعلیمات کو بالائے طاق رکھ کر ویلنٹائن، بسنت سمیت تمام غیر اسالمی و غیر شرعی ایام منا کر اللہ پاک کی ناراضگی مول لے رہے ہیں معروف سماجی شخصیت بشیر احمد ناز نے کہا کہ اسلامی اخلاقی حدود قیود کی پاسداری ہم پر لازم ہے اس سلسلے میں اسلام کا ایک سنہری اصول کہ ہم دوسروں کیلئے وہی پسند کریں جو ہم اپنے لئے کرتے ہیں تو معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں ہم اگر دوسروں کی عزت کی حفاظت نہیں کریں گے تو کوئی ہمارا لحاظ بھی نہیں کرے گا نوجوان سکالر حافظ محمد عظیم منہاس نے کہا کہ خوشی منانے کیلئے ہمارے اپنے بے شمار دینی ایام ہیں تو پھر ہمیں دوسروں کے ایم منانے کی ضرورت نہیں ہے اس موقع پر قمر الزمان بٹ،میاں محمد جاوید،نعمان ارشد غوری،آمنہ حنیف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بریسٹ کینسر کے حوالہ سے آگہی مہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker