تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شہروگردونواح میں چوری کی پانچ مختلف وارداتیں

okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید) اوکاڑہ شہر وگردو نواح میں چوری کی پانچ مختلف وارداتوں کے دوران چور لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی ،ہزاروں روپے نقدی ،جنریٹروں اور بھینس چوری کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق چوری کی پہلی واردات چمڑا منڈی اوکاڑہ کے رہائشی اظہر حسین ولد فخر حسین کی ڈی بلاک میں واقع دکان کے تالے توڑ کر تین نامعلوم چور وہاں سے ہزاروں روپے مالیت کے تین عدد جنریٹرچوری کرکے لے گئے ۔دوسری واردات میں موضع جٹھیانہ کے رہائشی محمد زاہد ولد خادم حسین کے گھر سے ملزمان اورنگ زیب، عباس ، افتخار، عدنان ، رمضان اور منظور احمد اینٹیں، گارڈراور بانس وغیرہ کل مالیتی 2 لاکھ روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔تیسری واردات میں واردات میں موضع جٹھیانہ کے رہائشی جعفر علی ولد سلطان کی ڈھاری سے ملزمان فتح محمد، علی شیر اور عباس اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ایک عدد بھینس کل مالیتی ایک لاکھ 50 ہزار چوری کرکے لے گئے ۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ نواز دی کھوئی کے رہائشی مظہر علی ولد بشیر علی کے ڈیرہ سے ملزمان شاہد ولد علی شیر اور ریاض احمد اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ واٹر پمپ ، پائپ اور تار بجلی کل مالیتی 12 ہزار روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے عارف والا کا رہائشی محمد افضل خاں ولد سلیم خاں اپنی کار نمبر۔4040 ایل ای کرولاپر سوار ہوکے نواحی گاؤں 10 فورایل میں عزیزوں کو ملنے آیاتو اُس نے گاڑی گھر کے باہر گلی میں کھڑی کردی اور خود اندر چلاگیا جب وہ صبح کے وقت بیدار ہواتو دیکھاکہ اُس کی مذکورہ گاڑی غائب ہوچکی تھی جسے نامعلوم چور چرانے میں کامیاب ہوچکے تھے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button