پاکستانتازہ ترین

پشاور ہائی کورٹ،خواتین کوووٹ سے روکنے پردوبارہ پولنگ کا حکم

peshwar highcourtپشاور(نامہ نگار)پشاور ہائی کورٹ نے نوشہرہ اور لکی مروت کے ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بائیس اگست کو ضمنی انتخابات کے لئے نوشہرہ اور لکی مروٹ میں پولنگ ہوئی تاہم بعض وجوہات کی بناء پر خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا، میڈیا پر خبریں آنے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے نوٹس لیا تھا ور این اے 5 نوشہرہ اور این اے 27 لکی مروت کے نتائج روکنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت کے بعد آج عدالت نے ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ریکوڈک منصوبہ۔ ملک دشمن احتساب عدالت میں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker