تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: خاوند کی خودکشی کا واویلا کرنے والی خاتون ہی شوہر کی قاتل نکلی

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید) خاوند کی خودکشی کا واویلا کرنے والی خاتون ہی شوہر کی قاتل نکلی ملزمہ نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو موت کے گھاٹ اُتاردیاتھاتفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 12 وَن آر کے رہائشی 35 سالہ شخص محمد امین ولد اللہ دتہ کی خودکشی کا معمہ اُس وقت حل ہوگیا جب شک پڑنے پر پولیس نے مقتول کی بیوی ریاض بی بی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کی دوران تفتیش ملزمہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور سب کچھ سچ سچ بتادیا ریاض بی بی نے اپنے شوہر کو آشنا محسن ولد ریاض سے مل کر قتل کیاتھا اوربعداَزاں پورے گاؤں میں یہ پروپیگنڈہ کردیاتھا کہ اُس کے خاوند نے خود کشی کی ہے۔ پولیس نے مذکورہ عورت کے بیان کی روشنی میں اُس کے آشنا محسن کو بھی گرفتارکرلیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button