تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:اپنے علاقہ سے چوری،ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کوختم کرکے دم لوںگا۔ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل

پتوکی(ندیم رضا خاں سے)میں اپنے علاقہ میں سے چوری ،ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو ختم کر کے دم لوں گا۔ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل رانا محمد اکبر انسپکٹر نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہ میں اپنے علاقہ کے ہر شریف شہری کا ساتھی ہوں اور مجرم،شر پسند لوگوں کے لیے اک طوفان ثابت ہوں گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علاقہ سرائے مغل میں ڈکیتی راہزنی اور چوری کی چند ایک وارداتیں ضرور ہوئی ہیں۔لیکن میں کسی لحاظ سے بھی خاموش نہیں بیٹھا ہوں میں نے محنت اور اپنے جوانوں کی مدد سے کئی راہزن لٹیروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور ہم جلد از جلد علاقہ کو مکمل طور پاک علاقہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی امیر یا غریب کے لیے کوئی امتیاز نہیں رکھتا ہوں ،میں چوبیس گھنٹے خدمت کے لیے بالکل تیا ر ہوں۔انہوں نے بتایا چند دن کی کاوش سے ہم نے اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا ہے اور آنے والے وقت کے لیے ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے میں اور میرے جوان بالکل تیار ہیں۔پریس کانفرنس میں موجود سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رمضان،چئیر مین حاجی رانا انتظار اسلام،صدر محمد یوسف ندیم،نائب صدر کرامت علی وٹو،نعیم سلطان،سیکرٹری حکیم محمد بوٹا صابر،ڈپٹی سیکرٹری محمد رمضان ناز،سیکرٹری اطلاعات رفاقت علی چوہدری اور سیکرٹری فنانس محمد رضوان ساگر کے علاوہ ممبران پریس کلب وسیم احمد رانا،اور محمد وسیم خانزادہ نے شرکت کی ،ایس ایچ او نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہمارا بالکل تعاون رہے گا کیوں کہ ان کی وجہ سے ہم علاقہ میں پھیلی دہشت گردی کو کافی حد تک کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ایک ملزم گرفتار TTپسٹل اور گولیاں برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker