تازہ ترینعلاقائی

لاھور:میٹروبس میں مفت سفرکی سہولت ختم، دس روپے کرایہ عائد

Metro-Bus-Lahore1لاھور (نامہ نگار) لاھورمیںمیٹروبس میں مفت سفرکی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔ دس روپے کرائے کا اطلاق سولہ فروری سے ہوگا۔ نظم و ضبط قائم رکھنے اور املاک کي حفاظت کے ليے ہر ميٹرو بس ميں ايک کانسٹيبل بھی تعينات کيا جا رہا ہے۔  کرایہ عائد کرنے کا فیصلہ میٹرو بسوں میں پیش آنے والی بدنظمی کے واقعات کے بعد کیا گیا ۔۔۔۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں میٹرو بسوں کے آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اور طے پایا کہ  ابتدائی طور پر گجومتہ سے شاہدرہ تک بس کا کرایہ دس روپے وصول کیا جائے گا۔  مفت سفری سہولت کے باعث میڑو بس سروس آغاز سے ہی شدید بد نظمی کا شکار تھی ۔۔ جس پر عوام کی جانب سے جلد از جلد کرایہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔  سی سی پی او لاہور امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ ميٹرو بس منصوبے کي سکيورٹي کے ليے گجومتہ سے شاہدرہ تک دو سو چالیس اہلکار تعينات کيے گئے ہيں جبکہ ٹريفک کا بہاؤ يقيني بنانے کے ليے میٹرو روٹ پر چار سوستاون وارڈنز ڈيوٹي سرانجام ديں گے اور اٹھائیس موٹرسائیکلوں پر مشتمل موبائل سکواڈ وٹ کے گرد گشت کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ بسوں میں بدنظمی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی میں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کھلے عام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker