پاکستانتازہ ترین

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر3200میگاواٹ پر پہنچ گیا

load sheedingلاہور(نامہ نگار)ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر3200میگاواٹ ہوگیا،شہروں میں ہرگھنٹے کے بعد ایک گھنٹے جبکہ دیہات میں 16،16گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13ہزار600 میگاواٹ،جبکہ طلب 16ہزار800میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار 5ہزار460میگاواٹ ہے،تھرمل کے ذریعے ایک ہزار730میگاواٹ جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے6ہزار410میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،دوسری جانب پیپکو ذرائع کے مطابق شارٹ فال میں اضافے کی وجہ بارشوں میں کمی اورگرمی کا بڑھنا ہے،شارٹ فال سے نمٹنے کیلئے شہروں میں ہرگھنٹے کے بعد ایک گھنٹے،جبکہ دیہات میں 16،16گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button