پاکستانتازہ ترین

حلف اٹھانے کے بعد اولین ترجیح عافیہ کی وطن واپسی ہو گی: ممنون حسین

mamnoonکراچی (نامہ نگار) نومنتخب صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حلف اُٹھانے کے بعد میری سب سے اولین ترجیح ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی ہو گی، ایوانِ صدر سے میں اپنا بھرپور اثر و رسوخ استعمال کروں گا۔ وہ گذشتہ روز ٹیلیفون پر ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے عافیہ کی صحت و خیریت دریافت کی اور اُنہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عافیہ موومنٹ کے مطا بق ممنون حسین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ ایک قومی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نہ صرف قوم کی بیٹی ہیں بلکہ وہ بہت عظیم خاتون ہیں جنہوں نے ہر مصیبت اور پریشانی کا نہایت بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ بھرپور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پوری کوشش کروں گا کہ ڈاکٹر عافیہ بہت جلد اپنی بوڑھی والدہ اور معصوم بچوں کے درمیان موجود ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا جو موقع ہمیں دیا ہے، ہم اس پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے نومنتخب صدرِ مملکت کا عافیہ کے معاملہ میں خصوصی دل چسپی پر شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی، ملک کی ترقی و استحکام کے لئے دعاﺅں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں  پیرس اور لندن کا بغیر ویزہ سفر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker