تازہ ترینعلاقائی

اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا نےلائیو سٹاک کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر50من مردہ گوشت پکڑ لیا

downloadاوکاڑا(شہباز ساجد چیف رپورٹر پنجاب) اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا عبداللہ نئیر شیخ نے محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر50من مردہ گوشت پکڑ لیا اور موقع پر دو ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او سیف اللہ ڈوگر کی زیر ہدائیت اسٹنٹ کمشنر اوکاڑا عبداللہ نئیر نے اطلاع ملنے پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم ،سینئر ویٹرنری ڈاکٹرمحمد اشرف اور پولیس کی نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر اڈہ کسان والا کے قریب مردہ گوشت بر آمد کر لیا جس کو دو ملزمان کیری ڈبہ میں لے کر لاہور  سپلائی کرنے جا رہے تھے ۔گوشت پر  جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور 50من مردہ اور بدبو دار گوشت قبضہ میں لے لیا ۔ملزمان کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے بعد ازاں اے سی عبداللہ نئیر کی زیر نگرانی مردہ گوشت کو تلف کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  نامورغیرملکی کرکٹرزپاکستان سپرلیگ کھیلنے کوتیار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker