تازہ ترینعلاقائی

للیانی:23سال تک ملازمت کرنے والا بیٹی کے جہیز فنڈ کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

kasurمصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)23سال تک ملازمت کرنے والا بیٹی کے جہیز فنڈ کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، صدر، وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب و ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق ماشاء اللہ مدینہ گلو فیکٹری میں ملازمت کرنے والے عبدالمید نے کہا کہ میں نے 1979تامارچ1993تک کنولہ ڈینڈ شوگر مل رانی پور ضلع خیر پور سندھ میں جبکہ فیکٹری بند ہونے پر 1993سے1996تک خیر پور شوگر مل میں کام کیا۔ جبکہ حالات خراب ہونے پر 1996سے پنجاب کے ضلع قصور میں ملازمت کر رہا ہوں۔ میرا سوشل سیکورٹی کارڈ،E.O.B,Iشوگر مل رانی پور کے بنے ہوئے ہیں۔ میں بیٹی کے جہیز فنڈ کیلئے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر قصور، ورکر ویلفیئر بورڈ لاہور،سوشل سیکورٹی اور E,O,B,Iکے دفاتر کے چکر لگا لگا کر اکتا گیا ہوں تا حال میری کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ عبدالحمیدنے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button