تازہ ترینکھیل

دوسرا ون ڈے، زمبابوے کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

pak vs wiہرارے(نمائندہ سپورٹس) دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میچز کی سیریز میں زمبابوے کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان نے ایک تبدیلی کی ہے اور حارث سہیل کی جگہ عبدالرحمان کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ زمبابوے نے پہلے ون ڈے کی فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔ آج کے میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں میزبان ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کوئی ون ڈے سیریز جیت جائے گی جبکہ پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے کیلئے دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔تیسرا اور آخری ون ڈے اسی گراؤنڈ پر 31 اگست کو کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button