پشاور (نامہ نگار) پشاور کے نواحی علاقے سربند میں پولیس چوکی کے قریب دھماکے سے دو اہل کار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد اچینی چوکی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے دو اہل کار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ دھماکے سے پولیس وین کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
You must be logged in to post a comment.