تازہ ترینعلاقائی

پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کردیا

Metro-Bus-Servesلاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کردیا ہے جبکہ ٹریک سے ایمبولینسز سمیت تمام سرکاری و غیرسرکاری گاڑیوں کے داخلے اور گزرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تمام وی آئی پیز مثلاً صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنرز اور افواج پاکستان کی گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی ہوگی یہ ٹریک صرف اور صرف میٹروبس سروس کے لئے مختص ہوگا جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ دوسری جانب لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا ہے کہ شاہدرہ سے گجومتہ تک بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کردیاگیا ہے جو کل سے لاگو کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے میٹرو بس سروس انتظامیہ کی سفارش منظور کرتے ہوئے دونوں اطراف پولیس کو تعینات کردیاگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی20ورلڈکپ،آج انڈیابمقابلہ افغانستان اورآسٹریلیا بمقابلہ آئرلینڈ ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker