تازہ ترینعلاقائی

لاہور:جعلی دستاویزات پرترقی پانے والے 279 ٹریفک وارڈنزبرطرف

wardenلاہور(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے جعلی دستاویزات پر ترقی پانے والے 279 ٹریفک وارڈنز کو برطرف کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں ۔پنجاب حکومت نے ٹریفک واردنز کی جانب سے ترقی کے لئے جمع کرائی گئیں تعلیمی اسناد، برتھ سرٹیفیکیٹ اور دیگر اسناد کی تحقیقات کرائی تھیں جس پر صرف لاہور میں 279 ٹریفک وارڈنز جعل سازی کے مرتکب پائے گئے ہیں، ان وارڈنز کو فوری طور پر برطرف کرکے ان کے خلاف جعل سازی کے مقدمات بھی درج کرادیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب برطرف کئے جانے والے ٹریفک وارڈنز نے ناصر باغ پر احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف اداروں میں بھرتی کئے جانے والے ملازمین کی اسناد کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاکہ اہل افراد کو سامنے لایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد:چیف جسٹس ملک محمداسحاق کی عمرہ ادائیگی سے واپسی پرگرفتاری کاازخود نوٹس لیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker