اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر سینیارٹی کو نظراندازنہ کرتے ہوئے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈمرل آصف سندھیلہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کے عہدہ پر مقرر کیا جائے گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ چھ اکتوبر کوخالی ہو رہا ہے اور یہ عہدہ اگر پاک بحریہ کو نہ ملا تو جنرل ہارون اسلم کو یہ عہدہ دیا جائے گا۔