پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

nawazکراچی (نامہ نگار) وزیراعظم میاں نواز شریف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وفاقی وزراء چوہدری نثار اور پرویز رشید بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ کراچی آمد پر وزیراعظم نواز شریف بدھ کے روز کراچی بدامنی و امن و امان سے متعلق کابینہ کے بلائے گئے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کراچی سے متعلق وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کی امن وامان کی صورت حال پر رپورٹس کی تیاری آخری مراحل میں ہیں۔ رپورٹس وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بدھ کو پیش کی جائیں گی۔اس سے قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف منگل کے روز چیمبر آف کامرس، تاجر تنظیموں اور صحافیوں سے ملاقاتیں کریں گے اور امن وامان کی صورت حال سے متعلق حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کراچی آمد پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم شہر کی صورت حال سے متعلق حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے کراچی کی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم ، تحریک انصاف، جماعت اسلامی فنکشنل لیگ، اے این پی، سنی تحریک کے نمائندے شامل ہونگے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی وزیراعظم کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔ کل وزیراعظم کراچی کی صورت حال پروفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدار ت کریں گے جس میں سندھ کے گورنر، وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کے علاوہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈائریکٹر جنرلز سمیت ڈی جی رینجرز بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے اہم رہ نماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد کراچی میں امن وامان کے حوالے سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فیصلہ کن اور واضح حکمت عملی کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker