تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے،میاں منیر

munir okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وصوبائی رکن اسمبلی میاں محمد منیرنے کہا ہے کہ پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا خطہ میں امن کا خواہاں ہے اور امن دشمن قوتوں کے خلاف لڑرہا ہے کسی بھی جارحیت پر شدید رد عمل ہوگا پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا میاں محمد منیر نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہونے کے باعث خطہ میں امن ہی چاہتا ہے اورنہ ہی کسی کے خلاف کو ئی جار حانہ عزائم رکھتا ہے لیکن اگر جارحیت کی گئی تو پاکستان کا شدید ردعمل ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس میں بسنے والے کروڑوں عوام قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کررہے ہم امن دشمن طاقتوں کے خلاف لڑ رہے ہیں شکست جن کا مقدر بن چکا ہے جو بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع اس وقت انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے اسکی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو اس طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات ہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے دشمن کسی بھی غلطی سے پہلے سوبار سوچے گاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی محافظ جماعت ہے جس کے قائدووزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان کے استحکام اور اسکی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کرر ہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:چار ماہ قبل قتل ہونے والی خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker