اسلام آباد (بیوروچیف) چترال، لوئردیر، پشاور، شانگلہ اور خیبر ایجنسی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آنے والے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر تھا اور زلزے کے جھٹکوں کے بعد ہلکی نوعیت کے آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی بھی مقام پر جانی اور مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
You must be logged in to post a comment.