تازہ ترینعلاقائی

لاہور:مسائل کی دلدل سےنکلنے کیلئے قوم کومیاں نوازشریف کا ساتھ دیناہوگا :شازیہ مبشر

pmlnلاہور(پریس ریلیز )مسلم لیگ ن کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی محترمہ شازیہ مبشر اقبال ،پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور کے صدر چودھری شہزاد انور ،چیف آرگنائزرلاہور راؤناصر علی خاں میؤ، میڈیا ایڈوائزر لاہور امتیاز علی شاکر اور نیامت علی بھٹی نمبردار آف مہد ی پور نے کہا ہے کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کیخلاف مزید وقت ضائع کئے بغیر بلا تفریق کارروائی کی جانی چاہئے ۔معصوم بچوں،عورتوں سمیت بے گناہوں کوقتل اور ریاست کاامن تباہ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی مسلحت یا مفاہمت نہیں ہوسکتی ،ملک دشمن عناصر ، سفاک دہشتگرد کسی کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہوسکتے ۔تما م سیاسی و مذہبی جماعتیں قیام امن کیلئے متحد ہوکر ذاتی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے کراچی میں قیام امن کے لئے اپنااپناکردار ادا کریں ۔ بد امنی نے وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف سمیت پوری قوم کی مسکراہٹ چھین لی ہے ہمیں مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرناچاہئے تاکہ اُن کو ملک کے کسی بھی حصے میں پناہ نہ ملے اور وہ ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوجائیں ۔اگر مزید وقت مسلحت یا مفاہت میں گزارا گیا تو حالات بھی مزید خراب ہونگے لہٰذا فوری طور پر تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں  فیفاورلڈکپ:جرمنی نے امریکا ،پرتگال نے گھانااوربیلجیم نےجنوبی کوریاکوشکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker