تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:واپڈا نے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ، جہانگیر غوری

hujraحجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 187کے امیر محمد جہانگیر خاں غوری نے کہا ہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں واپڈا نے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ،بجلی کی بندش انتہائی غلط وقت پر کی جا رہی ہے جس سے شہری شدید مسائل کا شکار ہیں ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے جینا دوبھر کر دیا ہے ،تاجر برادری بجلی نہ ہونے سے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے جبکہ اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،صبح چھ بجے سے نو بجے کا وقت نماز فجر ،سکول و کالج کے طلباء و طالبات ،دفاتر میں جانے والے ملازم پیشہ افراد ،گھر میں ناشتے کی تیاری اور کپڑے استری کرنے اور دیگر کاموں کیلئے اہم ہے جس میں بجلی بند ہوتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اسکے علاوہ ہے جبکہ اسی طرح دوپہر بارہ بجے سے تین بجے کا وقت اور شام پانچ بجے سے سات بجے لوڈ شیڈنگ کے اوقات ظالمانہ پالیسی ہے جبکہ رات کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی ضروری نہیں جس کے خلاف ہر مکتبہ فکر آواز بلند کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ دن کے اہم اقات میں لوڈ شیڈنگ کم کی جائے ورنہ واپڈا دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا اور نتائج کے ذمہ دار واپڈا افسران خود ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button