پاکستانتازہ ترین

ذوالفقار چیمہ کو آئی جی سندھ مقرر نہیں کیا : وزیر اعظم آفس

rpo zulfiqarکراچی (مانٹرینگ سیل) کراچی میں آپریشن سے قبل ذوالفقار چیمہ کو آئی جی سندھ بنانے کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا پیپلز پارٹی کے شدید ردعمل کے بعد وزیر اعظم آفس نے تعیناتی نہ کرنے کی وضاحت کر دی۔ کراچی میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد سرکاری ٹی وی نے خبر دی کہ ذوالفقار چیمہ کو آئی جی سندھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس پر سندھ حکومت نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سب سے پہلے وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے فیصلے کی مخالفت کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعاون کی فضا استعمال کر کے (ن) لیگ اپنی مرضی تھونپ رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بھی ذوالفقار چیمہ کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کو وفاق اور صوبے کے درمیان محاذ آرائی کی سازش قرار دیا۔ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا ردعمل دیکھتے ہوئے۔ وفاق کے پاس وضاحت کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ذوالفقار چیمہ کو آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button