حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار)ڈپٹی مینجر آپریشن لیسکو ڈویژن حجرہ شاہ مقیم میاں محمد افضل نے کہا ہے کہ صارفین محکمہ واپڈا کا سرمایہ ہیں جنکے لیے سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ،وہ گزشتہ روز ایک پر ہجوم میڈیا کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں سے محکمانہ سروسز کو بہتر بنانیکی خاطر باقاعدہ راہنمائی حاصل کی جا رہی ہے جسکی روشنی میں لیسکو صارفین کے مسائل حل کرنے میں مدد مل رہی ہے ،انجینئر میاں محمد افضل نے کہا کہ ماتحت عملہ کو خصوصی ہدایات جاری کر کے بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے علاقہ میں بجلی چوروں کی واضع طور پر حوصلہ شکنی کی گئی جسکے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ،انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کا خاتمہ کر کے ہی ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔