پاکستانتازہ ترین

ایم کیوایم کے وزرا نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو بھجوادیئے

mqmکراچی(نامہ نگار)  ایم کیوایم کے وفاقی و صوبائی وزرا اور مشیران نے استعفے رابطہ کمیٹی کوبھجوا دیئےہیں جبکہ گورنرسندھ عشرت العباد کے بھی مستعفی ہونےکا امکان ہے۔ ایم کیوایم کے حکومت سے علیحدگی کےاعلان کےساتھ ہی متحدہ کے صوبائی و وفاقی وزرا اور مشیران نے اپنے استعفی رابطہ کمیٹی کو جمع کرادیئے ہیں، رابطہ کمیٹی نے وزرا کو سرکاری دفاتر بھی خالی کرنے کی ہدایت کردی جبکہ گورنر سندھ عشرت العباد کے بھی استعفی دینے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اپنے عہدے سے استغفی الطاف حسین اور صدر زردری کے کہنے پر دے سکتے ہیں، عشرت العبا دنے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لینے سے پہلے پارٹی کی رکنیت سے استغفی دیا تھا تاہم پارٹی کی قیادت سے محبت کا رشتہ قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button