تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چار یوم قبل اغواء ہونے والی چھ سالہ بچی کا کوئی سراغ نہ لگ سکا

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید))چار یوم قبل اغواء ہونے والی چھ سالہ بچی کا کوئی سراغ نہ لگ سکا جس کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج ہوچکا ہے بچی کا باپ کمسن بچی کے اغواء ہونے پر نیم پاگل ہوگیا۔اپنی بچی کی تلاش دربدر مارے مارے پھر رہا ہے پولیس بچی کی بازیابی کیلئے کوئی مدد نہیں کررہی،ڈی پی او اوکاڑہ سے کمسن بچی کی بازیابی کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق ایف بلاک اوکاڑہ کے رہائشی سہیل انجم کی چھ سالہ بیٹی فائزہ کو چار روز قبل نامعلوم ملزمان اس وقت اغواء کرکے لے گئے جب وہ باہر گلی میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی سہیل انجم کی مدعیت میں تھانہ اے ڈویژن نے مقدمہ نمبر1004/13تو درج کرلیا مگر ملزمان کی گرفتاری اور کمسن بچی کی بازیابی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا بچی کا باپ اپنی لاڈلی فائزہ کے اغواء ہونے پر نیم پاگل سا ہوچکا ہے جو اپنی بچی کی تلاش میں دربدر مارے مارے پھر رہا ہے سہیل انجم نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس بچی کی بازیابی کیلئے اس کی کوئی مدد نہیں کررہی بلکہ اسے کہ رہی ہے کہ ملزمان کا سراغ لگا کر بتائے تاکہ پولیس ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرے بچی کے باپ نے ڈی پی او اوکاڑہ سے اپیل کی ہے کہ اس کی بچی کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے*

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد:سی پی او آفس کے باہر دو گروپوں میں لڑائی، پولیس تماشائی بنی رہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker